پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ 20 نومبر تک جاری رہے گی
نجی حج اسکیم میں رجسٹریشن اور بکنگ کے لیے پاک حج ایپ اور حج پورٹل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
فائل فوٹو
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20 نومبر تک جاری رہے گا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم میں رجسٹریشن اور بکنگ کے لیے پاک حج ایپ اور حج پورٹل استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
وزارت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے حج اخراجات تین اقساط میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ ادائیگی کا عمل صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ کسی فرد یا کمپنی کو براہِ راست رقم ادا نہ کی جائے۔ وزارت کے مطابق مقررہ طریقہ کار کے علاوہ کی جانے والی ادائیگی سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری وزارت پر عائد نہیں ہوگی۔