سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے،جس میں ان کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار شیر افضل مروت کا مؤقف ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کی گئی تھی۔
کیس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں 14 ستمبر کو ہوگی، جہاں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے اور دیگر قانونی نکات پر کارروائی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔