سوات: گھریلو ناچاقی پر افسوسناک واقعہ، بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، ملزم کی خودکشی

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی و پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات کے علاقے کبل میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خاتمہ کر لیا۔

سوات پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلخ کلامی اور شدید گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آتے ہی دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور قانونی کارروائی و پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاوئوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔