لاہور: بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم کو 14 سال قید کی سزا

تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 2025 میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور  کی اینٹی ریپ کورٹ نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چڈھر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم اصغر علی کو 14 سال قید کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانا بھی کیا۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 2025 میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزم نے گلی میں کھیلتی ہوئی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔