فیصل آباد: ائیرپورٹ پر92 سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

امکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سیز نہ ہونے پر مسافروں کو روکا گیا ہے۔ ایف آئی اے

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافر فیصل آباد سے شارجہ سے ہو کر بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے تاہم نامکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سیز نہ ہونے پر مسافروں کو روکا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹ اور حکومتِ پاکستان کے مطلوبہ این او سیز موجود نہیں تھے، مسافروں کو وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے این او سیز درکار ہوتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سکھ مسافروں کا تعلق ننکانہ صاحب اور پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔