لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیملی ذرائع کے مطابق چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک نے 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔