سپریم کورٹ کے گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

September 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور کچھ ہی دیر میں اسے قابو کرلیا گیا۔ تاہم آگ بجھنے کے بعد بھی ایڈمنسٹریٹو بلاک کے اندر دھواں موجود رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد آگ لگنے کی حتمی وجہ اور نقصان کی تفصیلات واضح ہونے کا امکان ہے۔