14 ستمبر سے ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر بند
بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فائل فوٹو
کراچی: ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے عمرہ زائرین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی حاصل کریں تاکہ ایئرپورٹ پر سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کیلئے وفاقی حکومت کی سول ڈسپنسری کو واحد مرکز مقرر کیا گیا ہے۔ ایئرلائنز کو بھی عمرہ زائرین سمیت تمام متعلقہ مسافروں کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافروں کو پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل پہنچنے کا کہا گیا ہے۔ بین الاقوامی روانگی کے مقام پر ویکسینیشن کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔