وفاقی پولیس کے 40 افسران این سی سی آئی اے کے سپرد

این سی سی آئی اے کو فراہم کی جانے والی نفری میں 6 انسپکٹر، 16 سب انسپکٹر اور 3 لیڈی سب انسپکٹر شامل ہیں۔

September 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے 40 افسران اور اہلکاروں کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ تمام تعیناتیاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی سی آئی اے کو فراہم کی جانے والی نفری میں 6 انسپکٹر، 16 سب انسپکٹر اور 3 لیڈی سب انسپکٹر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نفری میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبل اور 2 لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اہلکاروں کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنی ضروریات پوری کرنے اور نفری کی کمی دور کرنے کے لیے وفاقی پولیس سے اضافی اہلکار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد یہ تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔