مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کے لیے جے یو آئی کا اجلاس بلا لیا

پشاور میں 19 اور 20 ستمبر کو ہونے والے دو روزہ اجلاس میں ملکی صورت حال پر بھی غور ہوگا۔

September 12, 2026 · قومی
مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کے لیے جے یو آئی کا اجلاس بلا لیا

مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر رائے کے لیے جے یو آئی کا اجلاس بلا لیا

جمعیت علمائے اسلام نے ملک میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے معاملے پر مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں بلا لیا۔ اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی بازگشت پر جماعتی رائے کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کے علاوہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورت حال پر غور و خوض ہوگا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔