کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری اسلام آباد کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے، سید علی ناصر رضوی ڈی جی این سی سی آئی اے مقرر۔

September 12, 2026 · قومی
کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری اسلام آباد کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس تعینات

کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری اسلام آباد کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس تعینات

وفاقی حکومت نے اہم انتظامی اور پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کو نیا انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، سید علی ناصر رضوی کی جگہ آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے سابق آئی جی سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے، اور ان کی اس نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید خرم علی کی یہ نئی تقرری فوری طور پر اور اگلے حکمِ ثانی تک نافذ العمل ہوگی، جبکہ سید خرم علی کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے۔