پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن پرغور
چار روزہ دفتری امور، تین روزہ بازاروں کی بندش اور اوقات کار میں کمی زیر غور
فائل فوٹو
پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر حکومت اسمارٹ لاک ڈائون لگانے پر غور کررہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا، حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں چار دن کام کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو روٹیشن میں کام کرنے کے فارمولے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بازاروں کی تین روزہ بندش اور اوقات کار کم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔