کراچی میں اوباش شخص کی مدرسے کی باپردہ طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت
سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی باپردہ طالبہ کو موٹرسائیکل سوار نے ہراساں کیا
فائل فوٹو
کراچی:شہر قائد میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی باپردہ طالبہ کے ساتھ سرعام نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا۔
سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش شخص نے مدرسے جانے والی طالبہ کو ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکت کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 15 ستمبر کی صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا، جب طالبہ مدرسے جانے کے لیے گلی سے گزر رہی تھی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو ملزم کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ تھانہ سرجانی ٹاؤن یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔