پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ سے زیادہ رش ناشتہ پوائنٹس پر ہوتا ہے:عابدشیرعلی
وزیرآباد اور سیالکوٹ میں عوامی پذیرائی نہ ملنے پر عابد شیرعلی کی پی ٹی آئی پرتنقید
فائل فوٹو
سینیٹرعابد شیر علی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت چناب پل پر موجود افراد کی تعداد دیکھ کر یہی تاثر ملتا ہے کہ اس سے زیادہ رش تو صبح سویرے ناشتے کے پوائنٹس پر ہوتا ہے۔
لیگی رہنما کے مطابق لاہور میں سٹریٹ موومنٹ کی ناکامی کے بعد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو وزیرآباد اور سیالکوٹ میں بھی عوامی پذیرائی نہ مل سکی۔
لاہور میں سٹریٹ موومنٹ کی ناکامی کے بعد وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو وزیرآباد اور سیالکوٹ میں بھی عوامی پذیرائی نہ مل سکی۔ اس وقت چناب پل پر موجود افراد کی تعداد دیکھ کر یہی تاثر ملتا ہے کہ اس سے زیادہ رش تو صبح سویرے ناشتے کے پوائنٹس پر ہوتا ہے۔ عوام کی عدم دلچسپی نے پی ٹی آئی… pic.twitter.com/m0E9XBOjoM
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) September 16, 2026
عابد شیرعلی نے کہا کہ عوام کی کم شرکت نے پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ کی عوامی مقبولیت سے متعلق سوالات اٹھا دیے۔