پیٹرول ریلیف اسکیم کے بارے میں’’امت ڈیجیٹل‘‘کی رپورٹ پر حکومت نے ایکشن لے لیا

شہریوں نے 2011 کے بعد کی رجسٹرڈ موٹرسائیکلزکوشامل کرنے کا شکوہ کیا تھا

September 18, 2026 · امت خاص

 

حکومت نے ’’ امت ڈیجیٹل‘‘ کی رپورٹ پر ایکشن لے لیا۔

وزیراعظم کی پیٹرول ریلیف اسکیم پر صارفین کاشکوہ سامنے آیاتھاکہ 2011 کے بعد کی رجسٹرڈ موٹرسائیکلزکو اسکیم کا حصہ بنایاگیاہے ۔یہ زیادتی ہے۔ پرانے ماڈل کی بائیکس پر بھی لاگوہونی چاہیے۔

5لیٹر سے کم پیٹرول نہ دینے پر بھی شہریوں نے شکوہ کیا تھا۔ایک شہری نے کہا کہ موٹرسائیکل کا ٹینک ساڑھے 7لیٹر گنجائش کا ہے، اور حکومت کہتی ہے زیادہ مقدارمیں ڈلوائیں۔

اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے پرانی موٹرسائیکلوں کو بھی اسکیم میں شامل کرلیا گیاہے ۔ اسی طرح 5 لیٹر پیٹرول کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔