ہم عمران کی بات کررہے ہیں،آپ کو دہشت گردی کی پڑی ہے۔ صحافی کے سوال پر سہیل آفریدی کا جواب

پریس کانفرنس میں سوال پر جھنجھلاگئے

September 19, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے  صوبے میں دہشت گردی پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

 

پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی سے سوال ہوا کہ آپ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف کیا کررہے ہیں۔اس پر وزیراعلیٰ نے جھنجھلا کر کہا کہ ہم عمران کی رہائی کے لیے تحریک چلانا چاہتے ہیں، ان کی صحت پر بات کررہے ہیں اور آپ کو دہشت گردی کی پڑی ہے۔

سوشل میڈیا پرسہیل آفریدی کی اس گفتگو کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہاہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پولیس لائنزکوہاٹ کی مسجد پر دہشت گردحملے میں 20 سے زائدشہادتیں ہوئی تھیں۔