پی ٹی آئی اور کے پی حکومت بہت بڑی غلطی کرنے جا رہی ہے،راناثناللہ
ان حالات میں ایسا عمل نہیں کرنا چاہیئے، مشیر وزیراعظم
نئے صوبوں کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مشترکہ اجلاس سے منظوری پر ریفرنڈم ہوگا: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر راناثنا اللہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اور کے پی حکومت بہت بڑی غلطی کرنے جا رہی ہے، انہیں ان حالات میں ایسا عمل نہیں کرنا چاہیئے. انہیں روکنے کیلئے طاقت کا استعمال اُسی پیمانے پر کرنا ہوگا جس طرح دہشت گردوں کو روکنے کیلئے کیا جاتا ہے۔
راناثنااللہ کا مزید کہناتھاکہ اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے آنے والوں میں دہشت گرد بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا نھاکہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، 27 ستمبر کو اسلام آباد جائیں گے، داخلے کے لیے ایک راستہ استعمال نہیں کریں گے، موٹر وے اور جی ڈی روڈ سے بھی جائیں گے، ہم مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے۔
اتوار کو مردان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاج کے حوالے سے مختلف راستوں سے آنے کا اعلان کیا۔