شادی میں کھاناکھانے کے بعد 400 افرا د کی حالت غیر۔ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔لان میں طبی امداد فراہم
واقعہ ٹنڈواللہ یار میں پیش آیا ۔ متاثرہ افراد کے سیمپل حاصل کرکے تحقیقات شروع
ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب کے دورا ن کھانا کھانے کے بعد دلہن اور دولہا سمیت 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بے ہوش ہونے والوں میں مرد خواتین ،بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ مقامی اسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد پہنچنےپر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔تاہم ، زیادہ تر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
واقعہ رپورٹ ہونے پر طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا۔
سول ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو لان میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔
🚨🚨ٹنڈوالہ یار، ولیمے کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے،،متاثرہ افرادکی تعداد زیادہ ہونے کے باعث اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی،متاثرین کو اسپتال کے لان میں ڈرپس لگائی گئیں اور علاج معالجہ کیا گیا،50 افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج pic.twitter.com/912Oh2QtVB
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 21, 2026
محکمہ فوڈ کے حکام نے متاثرہ افراد کے سیمپل حاصل کرکے تحقیق شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر نورمصطفی لغاری کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے شادی ہال کو سیل کردیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، تاحال 50 سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔