زیادتی کے مقدمے میں ضمانت پر مدعی خواتین کے ملزمان کو تھپڑ

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد ہنگامہ آرائی

September 23, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوگئی جب عبوری ضمانت میں توسیع کے بعد ملزم پرمدعی خواتین نے ہاتھ اٹھادیا۔

عبوری ضمانت میں توسیع ملنے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکل کر مدعی خواتین نے ملزم حسنین کو تھپڑ مار دیے۔

مدعی خواتین کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ، پولیس پر بھی ملزمان کا ساتھ دینے کے الزامات عائد کیے گئے۔خواتین کا مؤقف تھا کہ انصاف نہیں کیا جا رہا اور پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

مدعیہ کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ظالم نے میری بیٹی کی زندگی برباد کی ہے اور پولیس مکمل طور پر ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔