افغانستان سےامریکا بھیجے جانے والے ایف 35 کے پرزے چین پہنچ گئے

آسٹریلوی فضائیہ کے طیارے کے پرزے چینی حکومت نے قبضے میں لے لیے

September 24, 2026 · امت خاص

ایف 35 کے پرزے چینی حکومت کی تحویل میں

امریکی جریدہ بلومبرگ نے  رپورٹ کیا ہے کہ ایف 35 طیارے کے وہ پرزے جو غلطی سے چین بھیج دیے گئے تھے، چینی حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان پرزوں میں طیارے کا کاک پٹ کینوپی اور بے ڈور شامل ہیں۔

یہ پرزے آسٹریلوی فضائیہ کے ایک ایف 35 طیارے کے تھے، جسے معائنے یا تلف کرنے کے لیے افغانستان سے امریکا بھیجا جا رہا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق مذکورہ پرزوں کی چین کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کی اطلاع معاملے سے باخبر افراد نے دی ہے۔