کراچی میں چھوٹی بچی کے سامنے غیراخلاقی حرکت کرنے والا شخص گرفتار

متعلقہ انتظامی کمیٹی کا ایکشن ۔وائرل وڈیو پرسوشل میڈیاصارفین کا شدید ردعمل

September 29, 2026 · امت خاص
لاہور میں غیرملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں سہولت کار خاتون بھی گرفتار

لاہور میں غیرملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں سہولت کار خاتون بھی گرفتار

 

کراچی کے علاقے نیو ناظم آباد میں باریش اور بزرگ شخص کی جانب سے ایک چھوٹی بچی کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید لباس پہنے ہوئے بزرگ شخص گاڑی کے قریب کھڑا ہے ،یک چھوٹی بچی قریب ہی زمین پر بیٹھی کھیل رہی ہے۔ بزرگ شخص بچی کے سامنے غیر مہذب حرکت کر رہا ہے۔اس کا یہ فعل کسی خاتون رہائشی نے موبائل فون میں ریکارڈکرلیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہراسانی کے خلاف زیادہ سخت قوانین بنانے اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ کئی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

واقعہ پر مقامی رہائشیوں نے بھی سخت ردعمل دیا۔ سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ اور سیکیورٹی سے رابطہ کیا، پولیس کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا جس نے ملزم کوحراست میں لے لیا۔انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کرایہ دار کی این اوسی منسوخ کرکےمکان خالی کرا لیا۔