عالمی یومِ قلب کے موقع پرپشاور کینٹ میں میاواکی گارڈن کا افتتاح

سبز آزادی ڈرائیو 2026 کے تحت جاری وسیع تر ماحولیاتی اقدامات کا حصہ ہے

September 29, 2026 · ہیلتھ

 

عالمی یومِ قلب کے موقع پر پشاور کینٹ میں میاواکی گارڈن کا افتتاح صدرکنٹونمنٹ بورڈ نے کیا۔ اس موقع پر طلبہ، فیکلٹی ممبران، محققین، ماہرینِ صحت، مقامی رہائشیوں اور عالمی اسکواش چیمپئن لیجنڈ جان شیر خان سمیت ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

میاواکی گارڈن کنٹونمنٹ بورڈ پشاور، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز یونیورسٹی، او جی ڈی سی ایل اور ایکونیکس ( اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔اس میں میاواکی طریقۂ شجرکاری کے تحت 18 مختلف اقسام کے مجموعی طور پر1500پودےلگائے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صحت مند ماحول، صاف ہوا اور عوامی صحت کے درمیان اہم تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔

تقریب میں IMSciences یونیورسٹی، کینٹ پبلک ہائی اسکول، جناح میڈیکل کالج، پاکستان ریڈ کریسنٹ اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

طلبہ، پروفیسرز، محققین اور ماہرینِ صحت کی شرکت نے شجرکاری، ماحولیاتی تحفظ، صحت مند طرزِ زندگی اور پائیدار شہری ترقی کے حوالے سے آگاہی کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

میاواکی گارڈن کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سےسبز آزادی ڈرائیو 2026 کے تحت جاری وسیع تر ماحولیاتی اقدامات کا حصہ ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک پشاور کینٹ کے مختلف مقامات پر تقریباً *11,500 پودے* لگائے اور تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس میں مختلف اداروں، تنظیموں اور کمیونٹی کے افراد کو شجرکاری مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

شرکاء نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاوراور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور ماحول دوست، عملی اور جدید اقدامات کے فروغ میں اسٹیشن کمانڈر کی بصیرت افروز قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔