ایف بی آر کا ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع کا اعلان
تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر ایف بی آر کا فیصلہ
فائل فوٹو
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے 30 ستمبر 2026 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214 اے کے تحت ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ توسیع مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔
توسیع ان تمام افراد کے لیے ہے جو 30 ستمبر 2026 تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے پابند تھے۔