ضمانت خارج ہونے پروکیل کے بھائی کو قتل کرنے کے ملزم ایس ایچ او کی وکلا کے ہاتھوں پٹائی

ایف آئی اے تحقیقات میں پولیس ملازمین کو گناہگار قرار، ایک ہی روز چار مقدمات درج

October 2, 2026 · قومی

ضمانت خارج ہونے پر وکلا کا ایس ایچ او حسن عمران پر تشدد، تھپڑوں اور مکوں کی بارش۔ فائل فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کے بھائی کے قتل میں ملوث ایس ایچ او حسن عمران کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، ضمانت خارج ہونے پر وکلا نے ملزم ایس ایچ او کو دھر لیا۔

بھاری پولیس سکیورٹی کے باوجود ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی گئی، بعدازاں ہائیکورٹ سکیورٹی ملزم ایس ایچ او کو چھڑا کر سکیورٹی روم لے گئی۔

احاطہ ہائیکورٹ میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایف آئی اے نے کیس کی تفتیش کے دوران پولیس ملازمین کو گناہگار قرار دیا۔ وکیل کے بھائی کو گرفتار کرکے ایک ہی دن میں چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے نے کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت کیس کی تحقیقات کیں۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے درخواست ضمانت خارج کی، عدالت نے ایس ایچ او للیانی حسن عمران کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

پولیس نے ملزمان کی ضمانت خارج ہوتے ہی انہیں ہتھکڑیاں لگا دیں، جبکہ ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کردیا۔