پمز آتشزدگی کے بعد لگائے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی عہدے سے فارغ

وفاقی وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر محمد سلمان کو ہٹا کر ڈاکٹر تنویر خالق کو چارج دے دیا

October 5, 2026 · امت خاص
ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر تنویر

ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر تنویر

وفاقی وزارتِ قومی صحت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی خدمات قومی ادارہ صحت کو واپس کر دی ہیں۔

اسلام آباد سے افضل شاہ یوسفزئی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق کو، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا عارضی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ یہ چارج 3 ماہ یا مستقل تقرری تک کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر تنویر اس وقت شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر بھی ہیں اور انہیں پمز کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر سلمان کو ان کے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ واپس بھیج دیا گیا ہے۔