خیبرپختونخوا کو ایریا ڈیولپمنٹ کونسل کے ذریعے چلایا جائے گا

October 11, 2026 · امت خاص
وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں علاقائی نظم و نسق کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا خاکہ پیش

وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کی صورت میں علاقائی نظم و نسق کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا خاکہ پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں علاقے کا نظم و نسق چلانے کے لیے “ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل” (ARDC) کا انتظامی ڈھانچہ پیش کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں دکھائے گئے خاکے کے مطابق کونسل وفاقی حکومت کے تحت کام کرے گی، جبکہ وفاقی حکومت کا براہِ راست رابطہ ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے ذریعے ہوگا۔

مطابق کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ترجمان اور کونسل کے اراکین شامل ہوں گے۔ انتظامی امور کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری/ایڈمنسٹریٹر کریں گے، جن کے ماتحت مختلف شعبوں کے لیے الگ الگ ذمہ دار مقرر ہوں گے۔

بریفنگ کے مطابق اے آئی جی پولیس پولیس امور دیکھیں گے، جبکہ ڈی جی سیکیورٹی کے پاس امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسدادِ منشیات کی ذمہ داری ہوگی۔ ڈی جی لیگل اینڈ اے جی قانونی امور، قبائلی امور اور انسانی حقوق کے معاملات دیکھیں گے۔ بجٹ اور بورڈ آف ریونیو ڈی جی فنانس کے سپرد ہوں گے

اسی طرح ڈی جی گورننس اینڈ پلاننگ گورننس، پبلک سروس، ترقیاتی منصوبوں اور تعمیرِ نو کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈی جی ایڈمن اینڈ انرجی انتظامیہ، ایچ آر، توانائی، بجلی اور معدنی وسائل کی ترقی، جبکہ ڈی جی ایگری اینڈ اسپورٹس زراعت، آبپاشی اور کھیل کے امور دیکھیں گے۔ ایڈوائزر انفارمیشن کے پاس مواصلات، آئی او، سائنس و ٹیکنالوجی اور ترجمانی کے شعبے ہوں گے۔