پاک روس تعلقات میں نیا باب : روسی وزیر داخلہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔

October 12, 2026 · اہم خبریں, قومی, ویڈیوز
فوٹو سرکاری اعلامیہ

فوٹو سرکاری اعلامیہ

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف 4 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ کسی بھی روسی وزیر داخلہ کا تاریخ میں پاکستان کا پہلا اور اہم دورہ ہے۔

اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ روسی وزیر داخلہ کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا۔

چار روزہ قیام کے دوران روس کے وزیر داخلہ پاکستانی اعلیٰ قیادت اور اپنے ہم منصب سے انتہائی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی استواری، باہمی تعاون کے فروغ، سیکورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور دیگر مشترکہ شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ خطے میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مضبوط سفارتی تعلقات کا مظہر ثابت ہوگا۔