ٖثمر بلور نے اسکول سانحے کا الزام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر ڈال دیا

سکول کے مالک خان محمد اور پی ٹی آئی کے ایم این اے آصف خان اور ایم پی اے فضل الٰہی کی مبینہ کرپشن کے باعث بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

October 15, 2026 · امت خاص
ٖثمر بلور نے اسکول سانحے کا الزام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر ڈال دیا

ٖثمر بلور نے اسکول سانحے کا الزام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر ڈال دیا

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور اسکول مالک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ثمر بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں الزام عائد کیا کہ اسکول کے مالک خان محمد اور پی ٹی آئی کے ایم این اے آصف خان اور ایم پی اے فضل الٰہی کی مبینہ کرپشن کے باعث بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مخدوش اور کمزور عمارت میں اسکول کیوں قائم کیا گیا اور بچوں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟ ثمر بلور نے اپنی ٹویٹ میں مذکورہ افراد کو سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے احتساب کا مطالبہ کیا۔