اسرائیل سے ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

بم کی اطلاع موصول ہوئی، صوفیہ ایئرپورٹ پر گھের لیا گیا، تفتیش مکمل ہو گئی

October 19, 2026 · اہم خبریں
بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز

بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز

اسرائیل کے شہر تل ابیب سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع ملنے پر بلغاریہ کے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز میں اقوام متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والا نوجوانوں کا ایک وفد بھی سوار تھا۔

پرواز کے دوران عملے کو طیارے میں بم یا ایک مشکوک شے کی موجودگی کی نامعلوم اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی کوڈ جاری کیا گیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ طیارے کا رخ موڑ کر اسے صوفیہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر اسے گھیرے میں لے لیا۔

حفاظتی پروٹوکول کے تحت مسافروں، ان کے سامان اور طیارے کی مکمل اسکینگ اور تلاشی کا عمل 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ تلاشی کے دوران کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد یا مشکوک شے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتارنے کے بعد متعلقہ حکام نے پرواز کو کلیئر قرار دے دیا، جس کے بعد آسٹرین ایئرلائن کی یہ پرواز صوفیہ ایئرپورٹ سے اپنی منزل ویانا کے لیے روانہ ہو گئی۔