فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے نامزد سفیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی

October 19, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے نئے نامزد سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ

مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے “مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ” کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سربراہِ پاک فوج نے سعودی سفیر کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔