اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ مرمت کرتےآپریٹر گر گیا،کوہلے کی ہڈی ٹوٹ گئی
لفٹ آپریٹر تیسری منزل پر لفٹ کی مرمت کر رہا تھا کہ اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہو گیا اور لفٹ تیسری منزل سے سیدھی گراؤنڈ فلور پر جا گری۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں لفٹ کی مرمت کے دوران حادثہ، آپریٹر زخمی
اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں لفٹ کی مرمت کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں لفٹ آپریٹر واجد شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے میں آپریٹر کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لفٹ آپریٹر تیسری منزل پر لفٹ کی مرمت کر رہا تھا کہ اسی دوران لفٹ کا دروازہ بند ہو گیا اور لفٹ تیسری منزل سے سیدھی گراؤنڈ فلور پر جا گری۔
اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ کی مرمت کرواتے ہوئے لفٹ آپریٹر کے ساتھ حادثہ
لفٹ آپریٹر واجد تھرڈ فلورپر لفٹ کی مرمت کروارہا تھا
مرمت کے دوران لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا جس سے لفٹ گری گئی
لفٹ تیسری فلور سے گراونڈ فلور پر جا گری
لفٹ گرنے سے لفٹ آپریٹر شدید… pic.twitter.com/OQfEIMp06Y
— Tayyab Baloch طیب بلوچ (@tayyabbalochpk) October 20, 2026
حادثے میں لفٹ آپریٹر واجد کو شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسپتال جا کر زخمی آپریٹر کی عیادت کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں لفٹوں کے مسائل اور حادثات کے واقعات اس سے پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔