امریکا ایران کشیدگی،فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

دورے کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر بھی بات چیت شامل ہے۔

October 20, 2026 · اہم خبریں, قومی
امریکا ایران کشیدگی،فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

امریکا ایران کشیدگی،فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ چکے ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق دورے کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر بھی بات چیت شامل ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے اور ایران و امریکا کے درمیان معاملات میں پیش رفت کے لیے سفارتی کوششوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔