فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی

ایرانی ذرائع ابلاغ میں ملاقات کی ویڈیو اور تصویر جاری، یورینیم منتقلی کی تجویز روس نے دی تھی

October 21, 2026 · اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کی اہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں ایرانی سیکورٹی چیف محسن رضائی نے کہا کہ تمام افزودہ یورینیم ایران میں ہی رہے گی۔

ایرانی میڈیا نے محسن رضائی کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی ویڈیو اور ایک تصویر منگل کی شب جاری کی۔

اس کے ساتھ ہی ایرانی سوشل میڈیا پر دعوے کیے گئے کہ پاکستان کی جانب سے 400 ٹن افزودہ یورینیم ایران سے باہر لے جانے کی بات کی گئی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ محسن رضائی نے کہا کہ یورینیم کا ایک زرہ بھی ایران سے باہر نہیں جائے گا۔ اس دعوے کو پاکستان ٹی وی ڈیجٹل کی جانب سے بھی دہرایا گیا۔

تاہم یاد رہے کہ ماضی میں ایران کی یورینیم ایران سے باہر منتقل کرنے کی پیشکش روس نے کی تھی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباسی عراقچی ایک دن پہلے ہی روس کا دورہ مکمل کرکے لوٹے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک ایسے وقت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں جب تہران نے بھی اسلام آباد مفاہمت کی بحالی کی بات کی ہے جب کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران پر نیا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔