پٹرول 2 روپے 71 پیسے فی لٹر سستا ، ڈیزل مہنگا

پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لٹر ہو گئی

October 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 11 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا  کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اکتوبر 2026 سے ایک دن کے لیے ہو گا۔