فیلڈ مارشل سے مالدیپی صدر کی ملاقات، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

دونوں ممالک کی جانب سے باہمی دوستانہ روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

October 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو نے ملاقات کی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مالدیپ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے باہمی دوستانہ روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر استوار ہیں، جبکہ دفاعی شعبے میں روابط کو مزید مستحکم بنانا دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔