میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل ہوگا، آئی جی سندھ
کام کے دوران کہیں پولیس سے غفلت بھی ہو سکتی ہے، میدیا سے گفتگو
فائل فوٹو
کراچی:انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی پیش کردہ سفارشات پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کمیشن کی ہدایت کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی میں میر رضا کیس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس معاشرے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام تر صلاحیتیں کارآمد بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے اچھے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کام کے دوران کہیں پولیس سے غفلت بھی ہو سکتی ہے، تاہم ایسے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور کوتاہی پائے جانے پر مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔