بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
ہماری جڑیں ایک ہیں، مسائل ایک ہیں اور ثقافت بھی مشترکہ ہے، اسی لیے وہ لاہور جانا چاہتے ہیں۔بھگونت مان
بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ نے پنجابی کانفرنس میں شرکت کی اجازت مانگ لی
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے لاہور میں 27 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مرکزی حکومت سے پاکستان جانے کی اجازت مانگ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان نے جمعرات کو پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
بھگونت مان کا کہنا تھا کہ ہماری جڑیں ایک ہیں، مسائل ایک ہیں اور ثقافت بھی مشترکہ ہے، اسی لیے وہ لاہور جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اجازت دے تو وہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اراکین کو بھی اپنے ساتھ لے جانا چاہیں گے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس ہو رہی ہے انہوں نے مجھے بلایا ہے جانا چاہتا ہوں کیونکہ ہماری جڑیں ایک ہیں مسائل ایک ہیں۔بھگونت مان کا حکومت سے مطالبہ
سی ایم صاحب آپ کو اجازت ملے تو ہمیں بھی ساتھ لاہور لے جائیں ۔… pic.twitter.com/bnRJOnG6SE— Sehrish Maan (@SMunirMaan) October 23, 2026
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے بھی پاکستان جانے کی خواہش ظاہر کی۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مرکزی حکومت انہیں فرانس اور جاپان بھی جانے کی اجازت نہیں دیتی، تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے ملے گی۔
بھارتی میڈیا میں بھگونت مان کے اس بیان کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔