مکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور سعودی عرب مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کر چکے ہیں

October 24, 2026 · اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ نکات شامل نہیں ہیں اور اس کا مقصد مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے ترک پارلیمان میں پیش کیے جانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بھی توثیق کی۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ معاہدے کا جو مسودہ منظر عام پر آیا ہے، پاکستان اسے تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ معاہدے کی توثیق کے لیے ہر ملک کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کے لیے ہیں۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کی روایت رہی ہے اور پاکستان ایسے کسی بھی ممکنہ بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔