سکوٹی والی بچی کو بھی کہا تھا کہ ملزم کو تھپڑ مارے، مریم نواز
متاثرہ بچی نے کہا یہی کافی ہے کہ حکومت نے اسے تحفظ اور انصاف کا احساس دلایا، وزیراعلیٰ
لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاہور میں تشدد کا نشانہ بننے والی اسکوٹی سوار لڑکی کو بھی پیشکش کی تھی کہ وہ ملزم کو اسی طرح تھپڑ مارے جس نے ایک پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والوں کو جواب میں تھپڑ پڑے تھے تاہم لڑکی نے انکار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف (@MaryamNSharif) نے کہا کہ میں نے خود اس بچی سے بات کی اور اسے کہا کہ وہ اس شخص کو اتنے ہی تھپڑ مارے جتنے اس نے اسے مارے تھے لیکن اس نے کہا کہ اس کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ حکومت نے اسے یہ احساس دلایا کہ وہ محفوظ ہے، اس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور اسے یقین دلایا کہ انصاف اس کے ساتھ ہے۔
I spoke to the girl myself and told her that she should slap the man as many times as he had slapped her. But she said that, for her, it was enough that the government had made her feel protected, cared for, and assured that justice was on her side. https://t.co/rgVBHVjvUn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 24, 2026
مریم نواز ایک سوشل میڈیا صارف کو جواب دے رہی تھیں جس نے پیٹرول پمپ ورکر پر تشدد کے ملزم کو تھپڑ پڑنے کی ویڈیو پر کہا تھا کہ سکوٹی والی بچی کو مارنے والے کی ایسی ویڈیو کا انتظار ہے اسے سبق سکھانا اس بچی ہی نہیں بلکہ گھر سے تعلیم و روزگار کیلئے باہر نکلنے والی ہر بچی کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری ہے۔