وزیراعظم کیا بڑا اعلان کرنے والے ہیں عطا تارڑ نے تجسس ختم کردیا

وزیراطلاعات نے اس سے پہلے تاثر دیا تھا کہ وزیراعظم کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہیں

October 25, 2026 · امت خاص
وزیراعظم کیا بڑا اعلان کرنے والے ہیں عطا تارڑ نے تجسس ختم کردیا

وزیراعظم کیا بڑا اعلان کرنے والے ہیں عطا تارڑ نے تجسس ختم کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے اس اعلان کا تجسس ختم کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔ عطا تاررڑ کے اس اعلان کے بعد ٹی وی چینلز نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ وزیراعظم کوئی بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔ قیاس آرائیوں کا سبب یہ بھی تھا کہ وزیراطلاعات نے اپنی ٹوئیٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ کچھ بڑا آرہا ہے۔

تاہم بعد میں وفاقی وزیراطلاعات نے اپنی پرانی ٹوئیٹ کو کوٹ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج دوپہر 2 بجے نوجوانوں کی ایک بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ اس تقریب میں ملک بھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم اس تقریب کے دوران نوجوانوں کے حوالے سے کسی اہم پالیسی یا پیکج کا اعلان کریں گے۔