ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن مقاصد حاصل نہیں کرسکتا ، ایرانی فوج

دشمن کے حد سے بڑھے مطالبات کا جواب ایرانی عوام دیں گے ،بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ

October 26, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے حد سے بڑھے مطالبات کا جواب ایرانی عوام دیں گے اور دشمن ایرانی قوم کے خلاف اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اور دیگر مسلح افواج ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی فوج مکمل تیاری کے ساتھ ٹریگر پر انگلی رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔