فرانس میں ہنگاموں کے دوران چینی شیشے کی طاقت کا حیران کن مظاہرہ!،ویڈیو وائرل
نقاب پوش افراد ایک دکان کے شیشے پر ڈنڈوں، اینٹوں اور دیگر اوزاروں سے مسلسل وار کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم شیشہ مکمل طور پر ٹوٹنے کے بجائے اپنی جگہ برقرار رہتا ہے
فرانس میں ہنگاموں کے دوران چینی شیشے کی طاقت کا حیران کن مظاہرہ!،ویڈیو وائرل
فرانس میں اکتوبر 2026 کے دوران مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہنگاموں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں نقاب پوش افراد ایک دکان کے شیشے پر ڈنڈوں، اینٹوں اور دیگر اوزاروں سے مسلسل وار کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم شیشہ مکمل طور پر ٹوٹنے کے بجائے اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلسل ضربوں کے باعث شیشے پر مکڑی کے جالے جیسی دراڑیں پڑ جاتی ہیں اور اس کے کچھ ٹکڑے بھی جھڑنے لگتے ہیں، لیکن شیشہ حملے کے باوجود مکمل طور پر ٹوٹ کر راستہ نہیں دیتا۔
مذکورہ شیشے کو چین کے صوبے ہینان میں قائم کمپنی ہینگ شِن فینگ اسپیشل گلاس سے منسوب کیا جا رہا ہے، جو مضبوط اور ٹوٹنے کے خلاف مزاحمت رکھنے والے شیشے تیار کرتی ہے۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران چینی کمپنی ہینگ شِن فینگ (Hengxinfeng) کا شیشہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ مظاہرین نے شیشے کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن شیشہ نہیں ٹوٹا۔ کمپنی نے اسی شیشے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو طرف اسی گلاس کا چرچہ ہے ۔مفت میں مشہوری بھی pic.twitter.com/iwgxPs3s8w
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) October 28, 2026
کمپنی نے اس واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی، جس کے بعد یہ واقعہ اس کی مصنوعات کی مضبوطی دکھانے کا ذریعہ بن گیا۔ یوں فرانس میں ہونے والے ہنگاموں کی ویڈیو نے چینی کمپنی کو دنیا بھر میں تشہیر کا موقع فراہم کیا۔
یہ واقعہ اس بات کی مثال بن گیا کہ کس طرح ایک غیر معمولی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر کسی کمپنی کی مصنوعات کو عالمی توجہ دلا سکتا ہے۔