پاکستان سے جانے والا دیسی گھی امریکی ایئرپورٹ پر کتے نے پکڑ لیا

مسافروں پر 1350 کینیڈین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

October 30, 2026 · امت خاص
پاکستان سے جانے والا دیسی گھی امریکی ایئرپورٹ پر کتے نے پکڑ لیا

پاکستان سے جانے والا دیسی گھی امریکی ایئرپورٹ پر کتے نے پکڑ لیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کے سامان سے 16 کلوگرام سے زائد غیر اعلانیہ غذائی اشیا برآمد کرکے ضبط کرلیں، جبکہ مسافروں پر 1350 کینیڈین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کینیڈین بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے) کے مطابق ضبط کی گئی اشیا میں بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، گھی اور دودھ کا پاؤڈر شامل تھا۔ ایئرپورٹ پر تعینات تربیت یافتہ کھوجی کتے ایگی نے ان اشیا کی نشاندہی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خوراک، گوشت اور ڈیری مصنوعات سمیت قابلِ اعلان اشیا کی کسٹمز حکام کو اطلاع دیں۔ ان قواعد کا مقصد کینیڈا کی غذائی رسد، مویشیوں اور ماحول کو ممکنہ بیماریوں اور نقصان دہ جرثوموں سے محفوظ رکھنا ہے۔

سی بی ایس اے کے مطابق غیر معیاری یا غیر قانونی طریقے سے لائی جانے والی گوشت اور دودھ کی مصنوعات کے ذریعے جانوروں میں بیماریاں اور نقصان دہ اقسام کے جراثیم پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اسی لیے ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر خصوصی نگرانی اور جانچ کا نظام قائم ہے۔