اپوزیشن وزیراعظم کے ساتھ نہیں بیٹھے گی تو پچھتائے گی، گورنر پنجاب
تمام سیاسی جماعتوں کو آج مل بیٹھ کر ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جس کے تحت انتخابی اصلاحات کی جا سکیں۔
اپوزیشن وزیراعظم کے ساتھ نہیں بیٹھے گی تو پچھتائے گی، گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب نے اپوزیشن کو وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے بات چیت سے گریز کیا تو اسے بعد میں پچھتانا پڑے گا۔
اُمت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آج مل بیٹھ کر ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جس کے تحت انتخابی اصلاحات کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کم از کم ایک ایسا الیکشن ہونا چاہیے جس پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اور تمام سیاسی جماعتیں اس کے نتائج کو تسلیم کریں۔
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنے میں ہچکچاہٹ سے متعلق سوال پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوں گے تو معاملات آگے کیسے بڑھیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھے گی تو اسے بعد میں پچھتانا پڑے گا، ماضی میں بھی ایسے حالات سامنے آ چکے ہیں۔