بلوچستان،غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی،مزید72 ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

تازہ کارروائی کے بعد برطرف کیے جانے والے سرکاری ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

October 31, 2026 · امت خاص
بلوچستان،غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی،مزید72 ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

بلوچستان،غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی،مزید72 ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

حکومت بلوچستان نے سرکاری اسپتالوں میں غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کے نظام کے ذریعے مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے مطابق تازہ کارروائی کے بعد برطرف کیے جانے والے سرکاری ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر اب تک ملازمین کی تنخواہوں سے 41 کروڑ روپے کی کٹوتی کی جا چکی ہے، جبکہ 11 ہزار ملازمین سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں برطرف کیے گئے 72 میڈیکل آفیسرز اور سینئر میڈیکل آفیسرز کے نام بھی شامل ہیں، جنہیں طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین عوام کے خدمت گزار ہیں اور کسی کو بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہ کر تنخواہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔