50 ہزار کے قرض پر مائیکروفنانس ادارے نے خاتون کو قید کرلیا،شوہر نے اپنی جان لے لی

گھریلو مجبوری کے باعث نجی بینک سے 50 ہزار روپے قرض حاصل کیا تھا، تاہم وہ مقررہ وقت پر قرض کی قسط ادا نہ کر سکیں

October 31, 2026 · امت خاص
50 ہزار کے قرض پر مائیکروفنانس ادارے نے خاتون کو قید کرلیا،شوہر نے اپنی جان لے لی

50 ہزار کے قرض پر مائیکروفنانس ادارے نے خاتون کو قید کرلیا،شوہر نے اپنی جان لے لی

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مائیکرو فنانس بینک کے عملے کے مبینہ ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر ایک محنت کش نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق محنت کش اختر کی اہلیہ آمنہ بی بی نے گھریلو مجبوری کے باعث نجی مائیکرو فنانس بینک سے 50 ہزار روپے قرض حاصل کیا تھا، تاہم وہ مقررہ وقت پر قرض کی قسط ادا نہ کر سکیں۔

ورثاء کا الزام ہے کہ قسط کی عدم ادائیگی پر بینک عملے نے آمنہ بی بی کو مبینہ طور پر گھر سے زبردستی بینک منتقل کیا اور دفتر کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔

اہل خانہ کے مطابق اختر اپنی اہلیہ کی رہائی کے لیے بینک عملے سے منت سماجت کرتا رہا، تاہم اسے مبینہ طور پر دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہو کر اختر نے بینک کے سامنے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے فوری طور پر شیخوپورہ اور بعد ازاں لاہور منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں بینک کے ذمہ دار اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔