امریکا پاکستان کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، مارکو روبیو

پاکستان مسلسل افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر اپنے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ مارکو روبیو

November 1, 2026 · اہم خبریں
امریکا پاکستان کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، مارکو روبیو

امریکا پاکستان کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا، مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنے، جبکہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر اسلام آباد کے تحفظات کو بھی اجاگر کیا ہے۔

اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر اپنے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے بعد پاکستان نے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔

مارکو روبیو نے واضح کیا کہ واشنگٹن پاکستان کو دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھنا چاہتا۔

ان کے بیان کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر امریکی مؤقف کی اہمیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔