ن لیگ سے مخالفت پر مروانا چاہتے ہیں، پولیس مقابلے میں ہلاک زیبی بٹ کی ویڈیو
شاہ زیب عرف زیبی بٹ نے موت سے ایک دن قبل دروان حراست بیوی اور دیگر لوگوں سے بات کی تھی
ن لیگ سے مخالفت پر مروانا چاہتے ہیں، پولیس مقابلے میں ہلاک زیبی بٹ کی ویڈیو
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم شاہ زیب عرف زیبی بٹ کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ جس میں اس نے اپنے ماورائے عدالت قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور مسلم لیگ(ن) سے اپنی مخالفت کو اس کی وجہ بیان کیا۔
ملزم شاہ زیب عرف زیبی بٹ کے خلاف اقدامِ قتل اور بھتہ خوری سمیت مختلف دفعات کے تحت سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔
مقابلے میں مارے جانے سے ایک روز قبل عدالت پیشی کے موقع پر اس نے اپنی بیوی وکیل اور دیگر لوگوں سے گفتگو کے دوران مبینہ مقابلے میں مارے جانے کے خدشات کا اظہار کیا۔
ملزم کی ویڈیو میں کہے گئے بیان کے مطابق وہ ن لیگ سے مخالفت کی وجہ سے اپنی جان کے خطرے میں ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے مروانا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ زیب عرف زیبی بٹ دو روز قبل لاہور میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔ ملزم پر قتل، اقدام قتل، بھتے سمیت دیگر دفعات کے 20 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔ تھانہ اسلام پورہ میں درج مقدمے کے ملزم شاہ زیب کو ریکوری کے لیے لے جایا گیا تھا جہاں اس کے 4 ساتھی اسے چھڑوانے کے لیے آئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم مارا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار فاروق بھی مقابلے میں زخمی ہوا۔