ایشیائی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرتیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
ٹرمپ کا کہناہے کہ وہ ایران سے کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے
مشرقی ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
ایشیائی منڈیوں میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت سینٹ (0.85 فیصد) کمی کے بعد ستانوے ڈالر اور اڑتالیس سینٹ (97.48 ڈالر) فی بیرل پر آ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بتیس سینٹ (0.35 فیصد) کمی کے بعد نوے ڈالر اور اکاون سینٹ (90.51 ڈالر) فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں یہ گراوٹ جمعے کے کاروباری اختتام پر دیکھے گئے معمولی اضافے کے برعکس ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔ نشریاتی ادارے سی این این نے ٹرمپ کے ایک ٹیلیفونک انٹرویو کا حوالہ دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ اگر تنازع ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوتی رہی تو ایران پر نئے حملوں کا حکم دیے جانے کا امکان ’بہت کم‘ ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان سے دن بھر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔تاہم اتوار کے روز خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات توانائی کی منڈیوں میں دوبارہ تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔