سردی میں غزہ کے بے گھر شہریوں کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں،شہبازشریف۔انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت

فلسطینی عوام کوبنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنےکے اسرائیلی غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار

November 9, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو غزہ کے بارش اور سرد موسم سے متاثرہ مکینوں کی ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد غزہ میں خیموں میں پانی بھرنے، بے ٹھکانہ بچوں کے محصور ہونے اور بھوک اور شدید سردی کا شکار ہونے کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔

شہباز شریف نے فلسطینی عوام کوبنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنےکے اسرائیلی غیر قانونی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کےخلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد بڑھانے کےلیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

 

شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اتوار کو بتایا تھا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے جنوب میں ایک پناہ گاہ میں بے گھر افراد کے خیموں پر ریت کا ایک پشتہ گر گیا۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ریت کے پشتے سے متاثرہ مقام پر درجنوں افراد کو دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سے کچھ پتھر کی ایک بڑی سلیب اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں،اور دیگر بیلچوں کی مدد سے اس کے نیچے کھدائی کر رہے ہیں۔